Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    Capital Group نے مشرق وسطیٰ میں توسیع کے ساتھ ہی ابوظہبی میں FSRA لائسنس حاصل کیا

    اکتوبر 9, 2026

    Jaguar Type 01 electric GT نے 400 میل EPA رینج کو ہدف بنایا ہے۔

    اکتوبر 8, 2026

    ایئر عربیہ نے راس الخیمہ اور کوزی کوڈ کو ملانے والی روزانہ پروازیں بحال کر دیں۔

    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Jareeda-e-WatanJareeda-e-Watan
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Jareeda-e-WatanJareeda-e-Watan
    گھر » n Trina Solar -ٹائپ i-TOPCon جدید ٹیکنالوجی عالمی سطح پر قدم رکھ رہی ہے، جس کی کارکردگی 26٪ تک پہنچ گئی ہے
    PR Newswire

    n Trina Solar -ٹائپ i-TOPCon جدید ٹیکنالوجی عالمی سطح پر قدم رکھ رہی ہے، جس کی کارکردگی 26٪ تک پہنچ گئی ہے

    جون 7, 2023
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    سنگاپور، 7 جون 2023ء/ PRNewswire/ شمسی توانائی کی جدت طرازی میں عالمی رہنما — Trina Solar نے اپنی نئی n-ٹائپ i-TOPCon جدید ٹیکنالوجی کی دنیا کے سامنے نقاب کشائی کر دی ہے۔

    اس ٹیکنالوجی کو 24 مئی کو پہلی مرتبہ شنگھائی میں بین الاقوامی شمسی فوٹو وولٹائک پاور جنریشن اور اسمارٹ انرجی کانفرنس اور نمائش کے پہلے دن عوامی سطح پر دکھایا گیا تھا۔  کمپنی نے اعلان کیا کہ اگلے سال سے ورٹیکس n-ٹائپ سیریز کو اپ گریڈ کیا جائے گا ، جس میں سیریز کا سب سے طاقتور ماڈیول 700 واٹ سے زاید پیدا کرے گا۔

    نمائش میں Trina Solar نے یہ بھی اعلان کیا کہ چنگ ہائی صوبے کے شہر شیننگ میں واقع اس کی فیکٹری میں اپنے 15 گیگاواٹ مونو کرسٹلائن سلیکون انگوٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہو گیا ہے۔  جیانگزو صوبے کے شہر یانگسو میں 10 گیگاواٹ n-ٹائپ اعلیٰ کارکردگی کے سیل اور 10 گیگاواٹ n-ٹائپ ماڈیول کے منصوبے پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔  اس کے علاوہ، Trina Solar نے اپنے ورٹیکس N ماڈیولز کے لئے ماحولیاتی مصنوعات کے اعلان اور کاربن فٹ پرنٹ سرٹیفکیشن کا آغاز کر کے نیٹ زیرو نظام قائم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

    N ٹائپ i-TOPCon جدید سیل بڑے پیمانے پر پیداوار اور 700 واٹ + ماڈیول پاور میں 26٪ کی کارکردگی حاصل کرتے ہیں۔

     n Trina Solar -ٹائپ تکنیکی جدت طرازی میں صنعت کی مسلسل قیادت کرتی ہے۔  اس کے لانچ کے موقع پر Trina Solar کے ایسوسی ایٹ نائب صدر ڈاکٹر چن یی فینگ نے چار اختراعات کی اہمیت پر روشنی ڈالی: R 210 مستطیل سیل، منتخب کردہ بورون ایمیٹر، بیک سائیڈ مائکروسٹرکچر ریفلیکٹر، اور PECVDکے ساتھ انتہائی کیمیائی آمزش والی TOPCon ساخت۔  ان سے نئی نسل کی i-TOPCon جدید ٹیکنالوجی، 26٪ کی ممکنہ پیداواری کارکردگی فراہم کرنے کے قابل ہوگئی ہے جس کی 700 واٹ تک ماڈیول پاور آؤٹ پٹ ہے۔

    عام طور پر یوٹیلیٹی پاور پلانٹوں کے لیے، 700 واٹ تک پاور والے ورٹیکس N ماڈیول، LCOE کو مزید کم کرتے ہیں اور اگلے سال بڑے پیمانے پر ان کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

    Trina Solar، مستطیل سیل ٹیکنالوجی اور n-ٹائپ i-TOPCon جدید ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے میں رہبر کا درجہ رکھتی ہے، جو مختلف ترتیبات کے لئے موزوں حل فراہم کرتی ہے۔  ورٹیکس N 605 واٹ ماڈیول ، جو پیچیدہ علاقے اور C&I شمسی اسٹیشنوں میں بجلی گھروں کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اور ماڈیول کی انتہائی بہتر پیمائشوں کے حامل ہیں جو ٹریکر کی لمبائی کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ بناتے ہیں، جس میں یک سطری ٹریکر نظاموں کی تنصیبی صلاحیت میں 13 ٪ اضافہ ہوتا ہے۔  یہ ماڈیول کنٹینر کے حجم کے استعمال کو بھی انتہائی حد تک بڑھاتے ہیں، 40 فٹ اونچے مکعب (HC 40) کنٹینر میں استعمال کی شرح 98.5٪ تک پہنچ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں رسد اور انتظامی اخراجات میں 12.4٪ کمی اور صارفین کے لئے BOS اخراجات کم ہوجاتے ہیں۔

    ورٹیکس ایس + ماڈیول 450 واٹ کی پاور فراہم کرتے ہیں۔  صنعت میں عمومی استعمال کے n-ٹائپ رہائشی ماڈیولوں کے مقابلے میں، یہ ماڈیول اسی علاقے کی چھتوں کے لئے تنصیب کی 5.88٪ زیادہ صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

    مستقبل میں، سامنے والی مکمل پیسیویشن کانٹیکٹ سیل ٹیکنالوجی کے اطلاق کے ذریعے، i-TOPCon الٹرا ٹیکنالوجی کے ساتھ Trina Solar کے n-ٹائپ سیلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی کارکردگی 27٪ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  مزید برآں، i-TOPCon ٹینڈم ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ساتھ، سیل کی کارکردگی 30٪ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے.

    اس کے علاوہ ، Trina Solar کے ورٹیکس n-ٹائپ ماڈیولوں کو چائنا جنرل سرٹیفکیشن، RETC اور PVEL جیسی تیسری پارٹی تنظیموں سے اپنے قابل اعتماد ہونے کی بدولت اسناد سے نوازا گیا ہے۔

    40 گیگاواٹ n-ٹائپ سیل کی عالمی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اس کے عمودی انضمام کو مہمیز کرے گا

    صوبہ چنگھائی اور صوبہ جیانگسو میں Trina Solar منصوبے کمپنی کے n-ٹائپ ماڈیولوں کے لئے مواد کی مسلسل فراہمی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھتے ہیں اور پریشانی سے مبرا مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

    سال کے آخر تک Trina Solar کے ماڈیولوں کی پیداواری صلاحیت 95 گیگاواٹ جبکہ سیلوں کی پیداواری صلاحیت 75 گیگاواٹ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں 40 گیگاواٹ n-ٹائپ سیلوں کے لیے مختص ہیں۔

    اپنی معروف n-ٹائپ i-TOPCon ٹیکنالوجی، تمام منظرناموں کے ورٹیکس n-ٹائپ مصنوعات کی جامع وسعت، اعلی اعتمادیت، کم کاربن فٹ پرنٹ، مکمل نیٹ زیرو نظام، مربوط n-ٹائپ پیداواری صلاحیت اور صنعت کے معروف ماحولیاتی نظام کی ہم آہنگی کے ساتھ Trina Solar نے 360 ڈگری قائدانہ حیثیت حاصل کر لی ہے، جو n-ٹائپ ٹیکنالوجی کے دور کی قیادت کر رہی ہے۔

    متعلقہ پوسٹس

    Capital Group نے مشرق وسطیٰ میں توسیع کے ساتھ ہی ابوظہبی میں FSRA لائسنس حاصل کیا

    اکتوبر 9, 2026

    Coffee Bean & Tea Leaf® 63 سال کا ہو گیا ہے اور اس نے ترقی کے اپنے اگلے باب کے لیے ایک نئی سمت متعین کر لی ہے

    اکتوبر 5, 2026

    ابوظہبی فنانس ویک 2026 نے نئے سربراہی اجلاس اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ عالمی رسائی کو وسعت دی

    ستمبر 28, 2026

    TGI Fridays™ نے پاکستان کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے

    ستمبر 23, 2026

    ویتنام میں گرینڈ فائنل: Sungrow Master 2026 سولر کی ٹیکنیکل مہارت کے لیے معیارات کو بڑھا رہا ہے

    ستمبر 21, 2026

    Momentus Technologies نے مقامات کے لیے بنائے گئے AI پلیٹ فارم، MomentusMAX کا آغاز کیا، اور MAX for Sales کو عام دستیابی کے لیے پیش کر دیا

    ستمبر 17, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    Jaguar Type 01 electric GT نے 400 میل EPA رینج کو ہدف بنایا ہے۔

    اکتوبر 8, 2026

    ایئر عربیہ نے راس الخیمہ اور کوزی کوڈ کو ملانے والی روزانہ پروازیں بحال کر دیں۔

    اکتوبر 8, 2026

    گلوبل ساؤتھ میں پی ایم مودی کے ذریعہ ہندوستان کی آبی نظم و نسق کی اصلاحات

    اکتوبر 7, 2026

    قرضوں میں ڈوبے پاکستان کا SOE کا قرض 36.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اکتوبر 7, 2026

    تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سائیلیم فائبر کئی میٹرکس کے ذریعہ بلڈ شوگر کنٹرول کو بڑھا سکتا ہے۔

    اکتوبر 6, 2026

    متحدہ عرب امارات کے بیرون ملک ایف ڈی آئی اسٹاک میں 402 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اکتوبر 6, 2026

    ڈی آر کانگو میں ایبولا کے بحران سے 8,376 تصدیق شدہ کیسز اور 4,042 اموات

    اکتوبر 5, 2026

    تیل کی قیمتیں $102 کے قریب ہیں جب کہ برینٹ $103 کے اوپر ہے۔

    اکتوبر 5, 2026
    © 2023 Jareeda-e-Watan | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.