Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    ایئر عربیہ نے شارجہ سے عمان کی نئی پروازوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک کو بڑھایا

    اکتوبر 10, 2026

    D Prime نے #DooTrader انٹرنیشنل کپ 26/27 USD 1M تجارتی مقابلے کے لیے ڈیلی ROI PK فیچر کا آغاز کیا

    اکتوبر 9, 2026

    عالمی بینک نے پاکستان کو MENAAP غربت کی سطح میں اضافہ کرنے والے سب سے بڑے شراکت دار کے طور پر رپورٹ کیا۔

    اکتوبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Jareeda-e-WatanJareeda-e-Watan
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Jareeda-e-WatanJareeda-e-Watan
    گھر » imo کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ گائیڈ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے
    PR Newswire

    imo کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ گائیڈ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے

    اکتوبر 27, 2023
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    ہموار اور بابرکت عمرے کے لیے مرحلہ وار رہنمائی

    27 اکتوبر، 2023 /PRNewswire/ — عالمی سطح پر مقبول انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم، imo، نے اس ماہ کے شروع میں اپنی ایپ میں عمرہ گائیڈ فیچر کو شامل کیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرے کی ادائیگی کو آسان تر بنانا ہے۔ متعدد ذیلی خصوصیات کے ساتھ، یہ نیا ایڈیشن بطور مدد زائرین کو عمرے کے حوالے سے تجاویز، مقام پر مبنی سروسز، زائرین کے لیے مواصلت کے مواقع، اور مزید چیزوں کے ذریعے عمرے کی ادائیگی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

    عمرے پر جانے والے عمر رسیدہ زائرین دورانِ زیارت بعض اوقات بیماریوں یا تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں جو کہ جسمانی طور پر بالخصوص موسمِ گرما میں بہت زیادہ مشکل کا باعث ہو سکتا ہے۔ مزید برآں، بہت سے نئے آنے والے اور حتیٰ کہ تجربہ کار عازمین بھی کبھی کبھار طریقہ کار کے کچھ پہلوؤں کو نظر انداز کر دیتے ہیں یا ان سے لاعلم ہوتے ہیں، اس لیے وہ حج یا عمرہ کو درست طریقے سے انجام دینے کے بارے میں معلومات تلاش کرتے ہیں—بطور حل، imo نے عمرہ گائیڈ فیچر متعارف کروایا ہے جو خاص طور پر عمرے کی ادائیگی کے لیے مکے کے سفر کا آغاز کرنے والے مسلمانوں کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اس میں ایک مرحلہ وار گائیڈ موجود ہے جو عمرے کے حوالے سے تفصیلی تجاویز کے ساتھ عمل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہے۔ اس میں عمرے کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے مقامات کے بارے میں جامع تفصیلات بھی شامل ہیں، جنہیں واضح رہنمائی کے لیے ایک سیٹلائٹ نقشے کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ نومبر سے شروع ہونے والا، یہ فیچر زائرین کے محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہوئے، اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے مقامات کا اشتراک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں، ایسے زائرین جنہیں گھر پر موجود خاندان کے افراد اور دوستوں سے رابطہ قائم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے imo مختلف ممالک میں رابطے کی معیاری سروسز پیش کرتی ہے، بشمول ان ممالک کے جہاں نیٹ ورک کی کنڈیشنز ناقص ہوں۔ اس طرح، یہ اس بابرکت مدت کے دوران زائرینِ عمرہ کے لیے رابطہ برقرار رکھنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

    عمرہ گائیڈ کے اندر موجود فیچرز میں عمرہ سمارٹ اسسٹنٹ، عمرے کی توضیح و تشریح، مرحلہ وار، عمرہ لوکیشن گائیڈ، فیملی کے ساتھ مقام کا اشتراک، اور بین الاقوامی کالنگ سروس شامل ہے جو کہ ناقص نیٹ ورکس کے لیے بھی موزوں ہے، جس سے صارفین کو بلا قیمت وائس اور ویڈیو کالز کے دوران ڈیٹا محفوظ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان فیچرز سے استفادہ کرنے کے لیے، صارف کو imo ایپ پر عمرہ سروس چینل تلاش کرنے اور عمرہ گائیڈ میں داخل ہونے کے لیے اس پر کلک کرنے کی ضرورت ہو گی۔ عمرہ گائیڈ میں، عمرے کا نقشہ سب سے بالائی سطح دکھایا گیا ہے، جبکہ عمرے کے متعلقہ مراحل زیریں حصے میں دکھائے گئے ہیں۔

    imo میسنجر کے بزنس ڈائریکٹر مہران کبیر کہتے ہیں، “عمرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک بہت ہی خاص زیارت ہے۔ ہم نے یہ فیچر ان مسلمان صارفین کو مدد فراہم کرنے کے ارادے سے تخلیق کیا ہے جو اس مبارک سفر کا آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ imo پر دستیاب عمرے کے حوالے سے تجاویز اور گائیڈز کے ذریعے، ہمارے صارفین گھر پر موجود اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے زیادہ مؤثر طریقے سے عمرہ ادا کر سکیں گے۔”

    مزید معلومات کے لیے، براہ کرم لنک پر کلک کریںhttps://imo.im/blog/imo-introduces-Umrah-Guide-feature-for-Muslims-worldwide-en?lang=en&force=true۔

    رابطہ: susan@imo.im

    متعلقہ پوسٹس

    D Prime نے #DooTrader انٹرنیشنل کپ 26/27 USD 1M تجارتی مقابلے کے لیے ڈیلی ROI PK فیچر کا آغاز کیا

    اکتوبر 9, 2026

    Capital Group نے مشرق وسطیٰ میں توسیع کے ساتھ ہی ابوظہبی میں FSRA لائسنس حاصل کیا

    اکتوبر 9, 2026

    Coffee Bean & Tea Leaf® 63 سال کا ہو گیا ہے اور اس نے ترقی کے اپنے اگلے باب کے لیے ایک نئی سمت متعین کر لی ہے

    اکتوبر 5, 2026

    ابوظہبی فنانس ویک 2026 نے نئے سربراہی اجلاس اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ عالمی رسائی کو وسعت دی

    ستمبر 28, 2026

    TGI Fridays™ نے پاکستان کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے

    ستمبر 23, 2026

    ویتنام میں گرینڈ فائنل: Sungrow Master 2026 سولر کی ٹیکنیکل مہارت کے لیے معیارات کو بڑھا رہا ہے

    ستمبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    ایئر عربیہ نے شارجہ سے عمان کی نئی پروازوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک کو بڑھایا

    اکتوبر 10, 2026

    عالمی بینک نے پاکستان کو MENAAP غربت کی سطح میں اضافہ کرنے والے سب سے بڑے شراکت دار کے طور پر رپورٹ کیا۔

    اکتوبر 9, 2026

    افریقی یونین نے افریقہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا آغاز کیا۔

    اکتوبر 9, 2026

    Jaguar Type 01 electric GT نے 400 میل EPA رینج کو ہدف بنایا ہے۔

    اکتوبر 8, 2026

    ایئر عربیہ نے راس الخیمہ اور کوزی کوڈ کو ملانے والی روزانہ پروازیں بحال کر دیں۔

    اکتوبر 8, 2026

    گلوبل ساؤتھ میں پی ایم مودی کے ذریعہ ہندوستان کی آبی نظم و نسق کی اصلاحات

    اکتوبر 7, 2026

    قرضوں میں ڈوبے پاکستان کا SOE کا قرض 36.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اکتوبر 7, 2026

    تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سائیلیم فائبر کئی میٹرکس کے ذریعہ بلڈ شوگر کنٹرول کو بڑھا سکتا ہے۔

    اکتوبر 6, 2026
    © 2023 Jareeda-e-Watan | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.